جائزہ

(overview)


time-travel-Theory-of-Relativity-Albert-Einstein-dilation-wormhole-ٹائم ٹریول-تھیوری-آف-ریلیٹویٹی-البرٹ-آئن سٹائن-ڈالٹس-ورم ہول۔
(Time Travel is Possible) ٹائم ٹریول ممکن ہے

کیا ٹائم ٹریول سچ میں ممکن ہے- کیا ہم گزرے ہوے وقت میں سچ میں جا سکتے ہیں- کچھ لوگ ایسے ھیں جنھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ٹایم ٹریول کیا ہے- اور وہ گزرے ہوے وقت میں بھی جا چکے ہیں- اورہم اس آرٹیکل میں کچھ ایسے لوگوں کے بارے میں جانیں گے جو ٹائم ٹریول کر چکے ہیں- لیکن اس سے پہلے جانتے ہیں کے ٹائم ٹریول سچ میں ممکن ہے؟ اگر سائنس کے نظرئے سے دیکھیں تو ایسا ممکن ہے-


تھیوری آف ریلیٹوٹی

(Theory of Relativity)

time-travel-Theory-of-Relativity-Albert-Einstein-dilation-wormhole-ٹائم ٹریول-تھورو-آف-رشتہ دار-البرٹ-آئن سٹائن ورم ہول۔
we can travel time

البرٹ آئنسٹائن کی تھیوری آف ریلیٹوٹی کے مطابق ہم ٹائم ڈائلیشن کی وجہ سے ٹائم ٹریول کر سکتے ہیں۔ لیکن ٹائم ٹریول کی زیادہ تر تھیوریز ہمیں مستقبل میں ہی ٹائم ٹریول کی اجازت دیتی ہیں۔ اس کی وجہ ہے ٹائم ہمیشہ آگے کی طرف ہی چلتا ہے۔ اس وجہ سے ٹائم ڈائلیشن صرف مستقبل ڈائلیشن میں ہی ممکن ہے۔ اس وجہ سے ہم صرف مستقبل میں ہی ٹائم ٹریول کر سکتے ہیں ماضی میں نہیں۔ لیکن ایک تھیوری ایسی ہے جو ماضی میں بھی ٹائم ٹریول کی اجازت دیتی ہے۔ وہ ہے وارم ہول، تھیوری وارم ہول کے زرئعے سے ہم ماضی میں ٹائم ٹریول کر سکتے ہیں لیکن سائنسدان ماضی میں ٹائم ٹریول کے نام سے ہی گھبرا جاتے ہیں اس کی وجہ ہے بدلاؤ۔ کیا وقت میں پیچھے جا کر اپنی کی گئ غلطیوں کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟ 


یہی وہ سوال ہے جو سائنسدانوں کو کو پریشان کرتا ہے۔ اور یہی وہ سوال ہے جو الگ الگ پیراڈوکس کو جنم دیتا ہے۔ جن میں سے دو پیراڈوکس بہت ہی زیادہ مشہور ہیں۔


  1. جن میں سے ایک ہے گرینڈ فادر پیراڈوکس۔
  2. اور دوسرا ہے پری ڈیسٹنیشن پیراڈوکس۔

گرینڈ فادر پیراڈوکس
(Grandfather Paradox)


گرینڈ فادر پیراڈوکس یہ کہتا ہے کہ اگر کسی نے ماضی میں ٹائم ٹریول کر کے اپنے دادا کا ان کی شادی ہونے سے پہلے ہی قتل کر دیا، تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایسا کرنے پر نا تو اس کے والد کا جنم ہوگا اور نا ہی اس انسان کا جنم ہوگا جس نے خد ٹائم ٹریول کر کے اپنے دادا کی جان لی،


ٹائم ٹریول-تھورو-آف-رشتہ دار-البرٹ-آئن سٹائن ورم ہول۔time-travel-Theory-of-Relativity-Albert-Einstein-dilation-wormhole-grandfather
(killed his grandfather) اپنے دادا کو قتل کر دیا

تو سوال یہ ہے کہ جس انسان کا جنم ہی نہیں ہوا وہ انسان کیسے وقت میں پیچھے جا کر اپنے دادا کی جان لے سکتا ہے ۔ یہ پیراڈوکس ماضی میں ٹائم ٹریول کی بات کو رد کر دیتی ہے۔


نوٹ


دوسرا پریڈیسٹنیشن پیراڈوکس ، اس سے بھی زیادہ خطرناک اور دماغ کو چکرا دینے والا ہے۔آگے کی باتوں کو زرا دھیان سے پڑھنا۔ کہیں ایسا نا ہو اس پیراڈوکس میں کہیں آپ کا دماغ ہی گھوم جائے۔


پریڈیسٹنیشن پیراڈوکس
(Predestination paradox)


پریڈیسٹنیشن پیراڈوکس میں وقت کا کوئ بھی اور جن نہیں ہوتا، کہنے کا مطلب پریڈیسٹنیشن پیراڈوکس میں وقت ایک ایسے لوپ میں چلتا ہے جس کا نا تو کوئ اختتام ہوتا ہے اور نا ہی کوئ شروعات۔ بولا تھا نا دماغ کو کھول کر پڑھنا گھوم گیا نا دماغ۔


تو چلئے آپ کی اس پریشانی کو دور کرتے ہوئے اسے ایک آسان مثال سے سمجھتے ہیں۔ 


مثال


مان لو ابھی آپ کی عمر 20 سال ہے ایک دن آپ روڈ سے جا رہے ہو، اور آپ کی ملاقات ایک اجنبی سے ہوتی ہے۔ وہ اجنبی آپ کو ایک کتاب دیتا ہے اور بولتا ہے کہ "اس کتاب میں ٹائم مشین بنانے کا ایک فارمولا ہے۔ اس کتاب کو ضرور پڑھنا" ایسا کہ کر وہ اجنبی وہاں سے چلا جاتا ہے آپ اس کتاب کو لے کر گھر آئے اور اس کتاب کو کھول کر پڑھنے کی کوشش کی لیکن اس کتاب کی زیادہ تر باتوں کو آپ سمجھ ہی نہیں پارہے ہو۔


ٹائم ٹریول-تھورو-آف-رشتہ دار-البرٹ-آئن سٹائن-ورم ہول۔time-travel-Theory-of-Relativity-Albert-Einstein-dilation-wormhole
(the book has a formula for building a time machine) کتاب میں ٹائم مشین بنانے کا فارمولا ہے۔

آپ نے اس کتاب کو سمجھنے میں 15 سال لگا دئیے لیکن آخر کار 15 سالوں کی کڑی محنت کے بعد آپ نے اس کتاب کو پوری طرح سے سمجھ کر ایک ٹائم مشین تیار کر لی، اب باری ہے اس ٹائم مشین سے ٹائم ٹریول کرنے کی، تو آپ نے سوچا کیوں نا آپ کے پسندیدہ سائنسدان البرٹ آئنسٹائن سے ہی مل لیا جائے، آپ نے اس کتاب کو اپنے ساتھ ٹائم مشین میں ہی رکھ لیا کیونکہ غلطی سے اگر وہ ٹائم مشین خراب ہوتی ہے تو آپ اس کتاب کی مدد سے اسے ٹھیک کر سکتے ہیں۔ آپ نے ٹائم مشین کو استعمال کیا اور آپ اس دور میں پہنچ گئے جب آئنسٹائن تھیوری آف ریلیٹوٹی کے پیپر لکھ رہے ہیں۔


ٹائم ٹریول-تھور-آف-ریلیٹیوٹی-البرٹ-آئن سٹائن-ورم ہول۔time-travel-Theory-of-Relativity-Albert-Einstein-dilation-wormhole
(Einstein was writing a paper on the theory of relativity)آئن سٹائن نظریہ اضافیت پر ایک مقالہ لکھ رہے تھے۔

آپ کی البرٹ آئنسٹائن سے ملاقات ہوئی، اور آپ نے البرٹ آئنسٹائن کو اس کتاب اور ٹائم مشین کے بارے میں سب کچھ بتا دیا۔ البرٹ آئنسٹائن آپ کی ٹائم مشین کے بارے میں جان کر بڑا خوش ہوئے انہوں نے اس کتاب کو آپ سے کچھ وقت کے لئے ادھار مانگا اور آپ نے وہ کتاب دے دی۔ البرٹ آئنسٹائن نے آپ سے کہا، کہ وہ اس کتاب کی مدد سے ایک ٹائم مشین بنا کر، ٹائم ٹریول کر کے آپ کے ہی دور پر آکر آپ کو وہ کتاب واپس کر دیں گے۔ اور آپ ان کی بات پر متفق ہو گئے۔ اور آپ واپس اپنے دور میں ہی لوٹ گئے۔ 



اب آئنسٹائن نے بھی اس کتاب کی مدد سے ایک ٹائم مشین بنا لی ہے اور اب وہ ٹائم ٹریول کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، وہ سوچ ہی رہے تھے کے اتنے میں انہیں یاد آیا کہ انہوں نے آپ سے ایک کتاب ادھار لی تھی۔انہوں نے سوچا کے ٹائم ٹریول کر کے آپ کے ہی دور میں آکر آپ کو وہ کتاب واپس لوٹا دی جائے۔ آئنسٹائن مشین میں بیٹھے اور آپ کے اسی دور میں جب آپ 20 سال کے تھے، انہوں نے آپ کو وہ کتاب دی اور آپ سے کہا کہ "اس کتاب میں ٹائم مشین بنانے کا فارمولا ہے اس کتاب کو ضرور پڑھیں" ایسا کہ کر آئنسٹائن چلے گئے۔ آپ اس کتاب کو لے کر گھر آئے اور اس کتاب کو کھول کر پڑھنے کی کوشش کی لیکن اس کتاب کی زیادہ تر باتوں کو آپ سمجھ ہی نہیں پارہے ہو آپ نے اس کتاب کو سمجھنے میں 15 سال لگا دیئے لیکن آخر کار 15 سالوں کی کڑی محنت کے بعد آپ نے اس کتاب کو پوری طرح سے سمجھ کر ایک ٹائم مشین تیار کر لی۔


وضاحت

(Explanation)


اگر آپ نے اس کہانی کو دھیان سے پڑھا ہے تو آپ نے ایک چیز زروز نوٹ کی ہوگی اور وہ ہے اس کتاب اور اس مشین کا اورجن۔ مطلب جب آپ 20 سال کے تھے تو آئنسٹائن نے ہی وہ کتاب آپ کو دی تھی آپ نے اس کتاب پر 15 سال محنت کی اور ایک ٹائم مشین بنائی آپ اس ٹائم مشین کی مدد سے آئنسٹائن کے دور میں گئے، اور آپ نے اس کتاب کو آئنسٹائن کو دیا اور آپ واپس آ گئے۔ لیکن پھر سے آئن سٹائن نے ٹائم مشین بنائی اور آپ کے اس دور پے آئے جب آپ 20 سال کے تھے۔ اور آئنسٹائن نے وہ کتاب آپ کو دے دی۔


پڑھیں : آخر ہم خلا کے اندر کتنی دوری تک جا سکتے ہیں؟


سوال؟ (Question)


سوال یہ ہے کہ وہ کتاب سب سے پہلے کس نے اور کس کو دی تھی؟ کیا آپ نے وہ کتاب آئنسٹائن کو سب سے پہلے دی تھی؟ یا پھر آئنسٹائن نے وہ کتاب سب سے پہلے آپ کو دی؟ اور دوسرا سوال یہ ہے کہ ٹائم مشین سب سے پہلے کس نے بنائ آپ نے یا البرٹ آئنسٹائن نے؟


خلاصہ

(Abstract)


یہی ہے "پریڈیسٹنیشن پیراڈوکس" جس کو بوٹ سٹپ پیراڈوکس بھی کہتے ہیں اس پیراڈوکس کے مطابق وقت کا کوئ اور جن نہیں ہوتا۔ اس میں ناتو وقت کا کوئ اختتام ہوتا ہے اور نا ہی کوئ شروعات۔ اور یہ لوپ ہمیشہ کے لئے چلتا رہے گا۔

گرینڈفادر پیراڈوکس اور پریڈیسٹنیشن پیراڈوکس ماضی میں ٹائم ٹریول کی اجازت نہیں دیتے۔ اگر ہم نے ماضی میں ٹائم ٹریول کیا تو ہم ایسے ہی ایک بنا اختتام والے لوپ میں پھنس جائیں گے جو کبھی ختم ہی نہیں ہوگا۔


وارم ہولز

(Warm holes)


سائنسدانوں کے مطابق وارم ہول کے زریعے وقت میں پیچھے جایا جا سکتا ہے۔ لیکن ماضی میں جا کر چیزوں کو بدل نہیں سکتے۔ ہماری دنیا کی قدرت میں اتنی طاقت ہے کہ اس میں ہر وقت چھوٹے چھوٹے وارم ہولز بنتے ہیں اور جلدی سے بند ہو جاتے ہیں۔


ٹائم ٹریول-تھیوری-آف-ریلیٹیوٹی-البرٹ-آئن سٹائن-ڈیلیشن-اینسٹائن-ورم ہول-time-travel-Theory-of-Relativity-Albert-Einstein-dilation-einestine-wormhole
(Through the wormhole, can be returned on time) ورم ہول کے ذریعے ، وقت پر لوٹا جا سکتا ہے۔

لیکن وہ اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ہم ان میں نہیں جا سکتے۔ لیکن کبھی کبھی ان وارم ہولز میں خرابی کی وجہ سے ہم ٹائم میں سلپ کر جاتے ہیں اور غلطی سے ٹائم ٹریول کر جاتے ہیں۔ اور انہیں کی وجہ سے ہم ڈی جاوو جیسے واقع کا سامنا کرتے ہیں۔


ڈی جاوو پیراڈوکس

(DeJa vo Paradox)


 آپ کسی جگہ پر پہلی بار جاؤ اور وہاں جا کر آپ کو ایسا لگے کہ یہاں تو میں پہلے بھی آچکا/چکی ہوں۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ آپ اس جگہ پر پہلی بار ہی گئے ہو مگر پھر بھی آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ اس جگہ پر پہلے بھی آ چکے ہو۔ آپ کو ہونے والے اس احساس کو ہی ڈی جاوو کہتے ہیں۔


ٹائم سلپ پیراڈوکس

(Time slip paradox)


لیکن ٹائم سلپ تو ڈی جاوو سے بھی زیادہ خطرناک تجربہ ہے کیوں کی اس میں تو آپ کچھ وقت کیلئے ٹائم ٹریول ہی کر جاتے ہیں۔ چلئے اسے ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔


مثال


مان لو آپ ایک مال میں کچھ سامان خریدنے کیلئے گئے، لیکن آپ کو وہاں سے آپ کی ضرورت کا سامان نہیں ملتا۔ تو آپ مال سے باہر آتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ باہر ایک چھوٹی سی دکان ہے آپ اس دکان پے گئے اور آپ کو آپ کی ضرورت کا وہ سامان مل گیا، آپ خوشی خوشی سامان گھر لے آئے۔ دو تین ہفتے بعد آپ مارکیٹ میں پھر سے آئے اور آپ پھر سے مال کے سامنے بنی اس چھوٹی دوکان میں جانے لگے، لیکن جب آپ اس جگہ پر پہنچے تو آپ نے دیکھا کہ وہاں تو وہ دوکان ہے ہی نہیں۔ جس سے آپ نے دو تین ہفتے پہلے سامان خریدا تھا۔ آپ نے وہاں کے آس پاس کے لوگوں سے اس دوکان کے بارے میں پوچھا، لیکن لوگوں نے کہا، کہ یہاں پر تو ایسی کوئ دوکان تھی ہی نہیں اب آپ پریشان ہوتے ہو کیونکہ سچ میں آپ نے اس دوکان سے سامان خریدا تھا۔ لیکن وہ دوکان تو ہے ہی نہیں آپ پریشان ہو کر وہاں رہنے والے دو تین بزرگ سے پوچھتے ہو وہ بزرگ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ جس دوکان کے بارے میں بات کر رہے ہو وہ یہاں تھی لیکن آج سے تقریباً تیس سال پہلے۔ آپ یہ سن کر حیران ہو جاتے ہو۔ یہی ہے "ٹائم سلپ" کبھی کبھی وارم ہولز کی وجہ سے ہم ٹائم میں سلپ کر جاتے ہیں، اور ٹائم ٹریول کر جاتے ہیں۔ 


تو چلئے جانتے ہیں ان لوگوں کے سچے واقعات کے بارے میں جو ٹائم میں سلپ کر گئے جس کی وجہ سے انھوں نے ٹائم ٹریول کا تجربہ کیا۔


ہاکن نورڈکوسٹ

(Hakan Nordkvist)


ہاکن نورڈکوسٹ۔ سویڈن میں رہنے والا ایک عام آدمی ہے یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ مستقبل میں ٹائم ٹریول کر کے آ چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 اگست 2006 کے دن جب وہ گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کے کچن میں سنک ٹینک سے پانی لیک ہو رہا ہے۔ انہوں نے لیکج کو بند کرنے کے لئے اوزار لیا اور سنک کیبنٹ کھولا اور وہ کیبنٹ کے اندر گھس گئے کیبنٹ کے اندر انہیں چمک دار روشنی دکھائ دی اور وہ روشنی کے پیچھے چلتے چلے گئے اور انہوں نے دیکھا کے وہ اس روشنی میں چلتے چلتے اسی کچن میں واپس آ گئے ہیں۔ اور جیسے ہی وہ اس روشنی سے باہر آئے ان کے سامنے ایک ستر سال کا بوڑھا انسان کھڑا تھا نورڈ کوسٹ اس انسان کو دیکھ کر بڑا حیران ہوا کیونکہ اس ستر سال کے انسان کی شکل ان سے ہوبہو مل رہی تھی جب انھوں نے آپس میں بات کی تو نورڈ کوسٹ کو پتا چلا کہ وہ 2042 میں ہے۔ مطلب وہ 2006 سے 2042 میں ٹائم ٹریول کر چکے ہیں۔ اور ان کےسامنے جو ستر سال کا بوڑھا آدمی موجود ہے نورڈ کوسٹ کا ہی مستقبل کا ہمشکل ہے نورڈ کوسٹ نے اپنا موبائل نکالا اور اپنے ہمشکل کے ساتھ ایک ویڈیو بنائ اور ان دونوں نے اپنے ہاتھ پے موجود ٹیٹو کا بھی موازنہ کیا نورڈ کوسٹ کی اس اصلی ویڈیو کی کچھ جھلک آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔


ٹائم ٹریول-تھیوری-آف-ریلیٹویٹی-البرٹ-آئن سٹائن-ڈیلیشن-ورم ہول-دادا-ہاکان-نورڈکوسٹ
(Here is a sneak peek of this original Nordkvist video) اس اصل نورڈکوسٹ ویڈیو کی ایک جھلک یہاں ہے۔

حتٰی کے کچھ لوگ اسے ایڈٹ کی ہوئ ویڈیو بتاتے ہیں۔ لیکن نورڈ کوسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات سے کوئ فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان کی بات پر یقین کرتے ہیں یا پھر نہیں، بلکہ وہ اس بات سے خوش ہوتے ہیں کہ انہوں نے ٹائم ٹریول کیا اور وہ مسقبل میں خد سے مل کر آئے ہیں۔ تو چلئے اب جان لیتے ہیں کہ سانئس اس بارے میں کیا کہتی ہے کہ ان کی یہ بات سچ ہے یا پھر جھوٹ؟ کائنات میں سپیس ہول ایک ایسی شورٹکٹ ہوتی ہے جو دو وقتوں کو جوڑتی ہے۔ وارم ہول کی مدد سے وقت میں کسی بھی ٹائم میں ٹائم ٹریول کیا جا سکتا ہے اب چاہے مستقبل ہو یا ماضی۔ شاید وارم ہول کی وجہ سے نورڈ کوسٹ نے واقعی ٹائم ٹریول کیا ہو۔ لیکن آپ کو بتا دوں کہ سائنسدان آج تک کسی بھی وارم ہول کی کھوج نہیں کر پائے ہیں۔ حتٰی کے سائنسدان اس بات کو بھی مانتے ہیں کہ وارم ہول سچ میں ہوتے ہیں اس وجہ سے سائنسدان نورڈ کوسٹ کی باتوں کو جھٹلا بھی نہیں سکتے اور تسلیم بھی نہیں کر سکتے۔ اس وجہ سے یہ واقعہ ایک راز بن کر رہ گیا ہے۔


پڑھیں : جیمز ویب ٹیلی سکوپ


کتاب ٹائم سلپ

(Book time slip)


کیتھرین فلیچر نے ایک کتاب لکھی تھی جس کو 13 جنوری 2015 کو پبلش کیا گیا۔ جس کا نام تھا ٹائم سلپ رئیل سٹوریز آف ٹائم ٹریول اس کتاب میں  ٹائم سلپ کے ایک واقعہ کا زکر ہے جو کچھ اس طرح ہے۔


ایک لڑکی اپنے فارم ہاؤس کی ایک کرسی پر بیٹھ کر کتاب پڑھ رہی تھی۔ اس کا شوہر صبح صبح مارکیٹ گیا تھا کچھ سامان خریدنے کیلئے۔ تھوڑی دیر بعد اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر گاڑی لیکر آ رہا ہے وہ گیٹ کھول کر گاڑی کو فارم ہاؤس کے اندر لے آتا ہے۔ وہ لڑکی اس کے بعد پھر سے کتاب پڑھنے لگ جاتی ہے۔ تھوڑی دیر بعد جب اس نے اپنی نظر اوپر کی تو اس نے دیکھا نا تو اس فارم ہاؤس میں کوئ گاڑی ہے اور نا ہی وہاں اس کا شوہر ہے۔ اور فارم ہاؤس کا گیٹ بھی لوک ہے۔ وہ لڑکی ڈر جاتی ہے کے اس کا شوہر اچانک سے کہاں چلا گیا پھر اسے لگتا ہے کہ شاید اس کے شوہر کو کوئ ضروری کام یاد آ گیا ہوگا۔ اس وجہ سے وہ چلا گیا۔ لیکن اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد اس نے جو دیکھا اس کو دیکھ کر وہ حیران ہو گئ۔ اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر گاڑی لیکر ٹھیک اسی طرح سے آ رہا ہے جس طرح سے اس نے پہلے دیکھا تھا۔ اس نے ٹھیک اسی طرح سے گیٹ کو کھولا اور گاڑی کو اندر لے آیا۔ وہ لڑکی بہت ہی حیران تھی۔ یہ سین بلکل ایسا ہی تھا جیسا اس نے ایک گھنٹے پہلے دیکھا تھا۔ وہ اپنے شوہر کے پاس گئ اور اس سے پوچھا کہ وہ ایک گھنٹے پہلے کہاں چلا گیا تھا لیکن اس کے شوہر نے جواب دیا کہ وہ تو آیا ہی نہیں تھا۔ وہ بس ابھی ابھی آیا ہے۔ 


خیر جو بھی ہو تھیورسٹ تو اس کے پیچھے مستقبل ٹائم سلپ کو ہی بتاتے ہیں۔


لیبرپل ٹائم سلپ

(Labor pull time slip)


یہ بات ہے جولائی 1996 کی جب فرینک اور ان کی بیوی یوکے کی ایک بھیڑ بھاڑ والی گلی میں خریداری کرنے کیلئے گئے فرینک ڈیلم بکس نام والی ایک دوکان پر جا رہے تھے لیکن کچھ دیر چل کر جب وہ چھوٹی سی گلی سے باہر نکلے تو انہوں نے کچھ نوٹ کیا انہوں نے دیکھا کہ ان کے آس پاس کا نظارہ کچھ الگ سا دکھ رہا ہے۔ جس سڑک پر بھیڑ ہوا کرتی تھی وہ سنسان پڑی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کے سامنے سے ایک پرانے زمانے والی وین ہارن بجاتے ہوے گزری، جو کہ دکھنے میں 1950 کی لگ رہی تھی۔ فرینک نے روڈ کراس کی اور روڈ کی دوسری طرف ڈیلمز بکس کی دوکان میں جانے لگے تو انہوں نے دیکھا کے وہاں وہ دوکان تھی ہی نہیں  بلکہ اس جگہ پر فٹ ویئر کی ایک دوکان تھی جہاں پر زنانہ پرس اور جوتے رکھے تھے فرینک نے اس دوکان کا بورڑ دیکھا تو اس پے لکھا تھا کرپس فٹ ویئر۔


ٹائم ٹریول-تھیوری-آف-ریلیٹیوٹی-البرٹ-آئن سٹائن-ڈیلیشن-اینسٹائن-ورم ہول-time-travel-Theory-of-Relativity-Albert-Einstein-dilation-einestine-wormhole
(it had Cripps footwear written on it) کرپس جوتے جو بورڈ پر لکھے ہوئے ہیں۔


جب اس نے اپنے آس پاس چل رہے لوگوں کو دیکھا تو ان کے کپڑے اور شکل 1940 کے لگ رہے تھے فرینک نے وہاں پر ایک لڑکی کو دیکھا جو ماڈرن ٹائپ کا پرس لے کر کھڑی تھی فرینک اس لڑکی کے پاس گئے اور اس پوچھا کہ تمہیں اس جگہ پر کچھ عجیب نہیں لگ رہا، تو اس لڑکی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں "میں تو یہاں بکس لینے آئی تھی لیکن یہاں تو صرف پرس ہیں"۔ یہ سنتے ہی فرینک پریشان ہو گئے کہ اچانک سے ان کی بیوی ان کے پاس آئی، فرینک نے اپنی بیوی کو ساری باتیں سنا دی۔ فرینک جب اپنے گھر گئے اور اس جگہ کے بارے میں سوراغ ڈھونڈے تو انہیں معلوم ہوا کہ کرپس فٹ ویئر نام کا ایک شوروم 1950 کے دور میں ہوا کرتا تھا یہ جان کر فرینک بڑا حیران ہوئے۔


سوال؟ (Question)


اب سوال یہ ہے کہ کیا اس نے ٹائم سلپ کر کے ٹائم ٹریول کی تھی بہرحال تھیورسٹ تو اسے ٹائم سلپ کا ہی ایک واقعہ بتاتے ہیں۔ وقت وقت پر لوگ ٹائم ٹریول کا دعویٰ کرتے رہتے ہیں ان کی باتوں میں کتنی سچائ ہے یہ کوئ نہیں جانتا اور یہ باتیں ایک راز بن کر ہی رہ جاتی ہیں۔


 دوستوں آج کیلئے بس اتنا ہی یہ آرٹکل آپ کو کیسا لگا کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں۔


Tags

Is Time Travel Possible Urdu?

time travel is real Urdu.

time travel proof Urdu.

time travel books Urdu.

time travel paradox Urdu.

time travel stories Urdu.

time travel to the past Urdu.

time travel theory Urdu.

Theory of Relativity Urdu.

Timeslip paradox Urdu.

Deja vu Paradox Urdu.

Wormholes Urdu.