کیا ہم کسی اور کہکشاں پر جا سکتے ہیں؟

خلا-کائنات-سائنس-سپیڈ-آف-لائٹ-سائنٹسٹ-کہکشاں-آسمان
کیا ہم کسی اور کہکشاں پر جا سکتے ہیں؟

ہم جب بھی آسمان کی طرف نظر اٹھا کر دیکھیں، تو ایک نا ایک بار یہ زرور سوچتے ہیں کہ آخر ہماری کائنات کتنی بڑی ہے کیا اس کا کوئ کنارا بھی ہے؟ اگر ہاں تو وہ کہاں پر ہے؟ اور کیا ہم آج اور مستقبل کے انسان سائنس میں جتنا بھی ترقی کر لیں آخر خلا کے اندر کتنی دوری تک جا سکتے ہیں؟ خلا کے اندر ایسا کونسا بارڈر ہے جس کو ہم چاہ کر بھی پار نہی کر سکتے کیوں کی سائنٹسٹ نے اپنی ہار کو تسلیم کرتے ہوے آخر کار کائنات کا وہ نقشا تیار کر لیا ہے- جہاں تک ہم انسان یا ہماری مستقبل کی نسلیں جتنا بھی کوشش کر لیں خلا کے اس بارڈر سے باہر نہیں نکل سکتیں- اور ساتھ ہی ساتھ اس کی وجہ کی بھی وضاحت کر دی ہے- کہ ایسا دراصل ہے کیوں اور یہ ہی سب کچھ ہم آج کے اس مضمون کے اندر جاننے والے ہیں جو یقینن آپ کے ہوش اڑا دے گا-

(Speed of Light) سپیڈ آف لائٹ 

 

 دنیا کی سب سے تیز رفتار روشنی جتنا فاصلا ایک سال کے اندر تہ کرتی ہے، اسے ایک لائٹ اِیَر کہتے ہیں- جو ایک سیکنڈ کے اندر زمین کے سات چکر لگا سکتی ہے اور ایک سیکنڈ کے اندر تین لاکھ کلو میٹر کا فاصلا تہ کر سکتی ہے-


خلا-کائنات-سائنس-سپیڈ-آف-لائٹ-سائنٹسٹ-کہکشاں-آسمان-fastest-light-light-year-earth-Milky-Way-galaxy-400-billion-suns-stars-local-groups

(Speed of Light) سپیڈ آف لائٹ


ہماری مِلکی وے گلیکسی تقریبًا دو لاکھ لائٹ اِیَر کے ڈایامیٹر کے اندر پھیلی ہوئی ہے- جس کے اندر چار سو بلیَن سے بھی زیادہ سورج موجود ہیں- اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ مِلکی وے کے اندر ہر سال بے تہاشہ ستارے پیدا ہوتے ہونگے! تو آپ بلکل غلط سوچ رہے ہیں کیوں کہ مِلکی وے کے اندر ہر سال تقریبًا صرف تین ستارے پیدا ہوتے ہیں- %95 ستارے جو کہ ہمیں آسمان میں اس وقت نظر آتے ہیں دراصل وہ پیدا ہو کر اب بوڑھے ہو رہے ہیں اور ہم انسان ان کے خاتمے کے موقع پر موجود ہیں اسی لیئے آہستہ آہستہ نئے ستاروں کے بننے کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے- یہی نہیں بلکہ یہ کائنات ہر لمحہ ہم سے مزید دور بھی ہوتی جا رہی ہے جو کہ دراصل اس کے مسلسل اور تیزی سے پھلاؤ کی وجہ سے ہے-


لوکل گروپس اور سپرکلسٹرز (Local Groups & Super clusters)


پچاس چھوٹی گلیکسیز اور اِنڈرو میٹا گلیکسی سمیت ہماری مِلکی وے گلیکسی گلیکسیز کے گروپ کا ایک ہسّہ ہے-جسے لوکل گروپ کہتے ہیں جس کا ڈایا میٹر یعنی ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک کی لمبائی دس ملیَن لائٹ اِیَر ہے اس طرح سے کئ سو لوکل گروپ مل کر ایک بڑا سپرکلسٹربناتے ہیں اور جس سپرکلسٹرکے اندر لوکل گروپ ہے اسے لیناکیا سپرکلسٹرکہتے ہیں- جو کے ہماری سروےایبل کائنات کا صرف ایک ڈوٹ ہے-


خلا-کائنات-سائنس-سپیڈ-آف-لائٹ-سائنٹسٹ-کہکشاں-آسمان-fastest-light-light-year-earth-Milky-Way-galaxy-400-billion-suns-stars-local-groups
ہماری مِلکی وے گلیکسی گلیکسیز کے گروپ کا ایک ہسّہ ہے

کیوں کے اس جیسے لاکھوں سپرکلسٹر اس یونِورس کے اندر موجود ہیں جسے ہم دیکھ سکتے ہیں یعنی اوبزروایبل کائنات جس کے اندر دو کھرب سے بھی زیادہ گلیکسیز موجود ہیں آج ہم اگرسپیڈ آف لائٹ سے بھی آس پاس کی گلیکسیز کا سفر کریں تو %95 کائنات ہماری پہنچ سے دور جا چکی ہے- جو کہ سوچ کر ہی ڈر لگتا ہے کہ ہم ایک لمٹ سے زیادہ خلا سے باہر نکل ہی نہیں سکتے- لیکن ایسا ہے کیوں اور یہ سب کچھ ہماری پہنچ سے دور کیسے چلا گیا دراصل اس کا تعلق ہے ہماری کائنات کی شروات یعنی بِگ بینگ سے-


بِگ بینگ (Big Bang)


جب ایک سیکنڈ کے بھی ہزارویں حصّے میں ایک بڑا دھماکہ ہوا اور ایک نا نظر آنے والے پارٹکل سے بڑی بڑی گلکسیز بننے لگیں اور یوں اٹومک فاسلے لائٹ اِیَر کے فاسلوں میں بدلنے لگے اور چیزیں یوں ترتیب سے بننے لگیں جیسے اس کا نقشہ پہلے سے تیار کیا گیا تھا-


خلا-کائنات-سائنس-سپیڈ-آف-لائٹ-سائنٹسٹ-کہکشاں-آسمان-fastest-light-light-year-earth-Milky-Way-galaxy-400-billion-suns-stars-local-groups
جب ایک سیکنڈ کے بھی ہزارویں حصّے میں ایک بڑا دھماکہ ہوا

اس پھلاؤ کے بعد گریوٹی انہیں واپس کھیچنے لگی سو جہاں پر فاصلے کم تھے وہاں پر گریوٹی نے مل کر ایک دوسرے کو قریب کیا اور یوں لوکل گروپ جیسے کلسٹرز اور سپرکلسٹربننے لگے- لیکن جو چیزیں ہائر لیول پر پھیل چکی تھیں اور ان پر گریوٹی کا اثران کے بے تہاشہ فاصلے کی وجہ سے بہت کم تھا، وہ مزید تیزی سے پھیلنے لگے- جس کا مطلب کے ہمارے لوکل گروپ کے باہر بے تہاشہ ایسے گلیکسیز کے سٹرکچر موجود ہیں جو کے ہمارے ساتھ گریوٹی نا ہونے کی وجہ سے لوکل گروپ میں جڑے نہیں، بلکہ آج تک مسلسل تیزی سے پھیل رہے ہیں- یعنی جتنا کائنات تیزی سے پھیل رہی ہے- اور ان باہر موجود سٹرکچر سے ہمارا فاصلہ مزید دور اور مزید دور نا صرف ہوتا جا رہا ہے بلکہ اس کے پھلاؤ کی رفتار بھی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے- لیکن ہم لوگ آج تک یہ نہیں جانتے کہ اس کی اصل وجہ دراصل ہے کیا؟


ڈارک انرجی (Dark Energy)


شاید یہ ڈارک انرجی کا اثر ہے! جو کے کائنات کے فاصلوں کو پھیلانے کی ذمّہ دار ہے یعنی اوبزروایبل کائنات کے اندر، انسانوں کا اس کائنات کے اندر ایک ایسا بورڈر موجود ہے جس کے باہر ہماری یہ ہی کائنات روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے- اور جو بھی گلیکسی ایک بار اس بورڈر کو پار کر لے وہ ہماری پہنچ سے ہمیشہ کے لیئے دور جا چکی ہے ہم اس سے کبھی بھی رابطہ نہیں کر پائیں گے- تقریبًا %95 گلیکسیز جو کہ آج تک ہم انسانوں نے آسمان میں دیکھیں ہیں وہ اس بارڈر کو اب تک کراس کر چکی ہیں لیکن پھر آپ کے دماغ میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ اگر وہ %95 اس بارڈر کو کراس کر چکی ہیں تو ہمیں آج نظر کیسے آتی ہیں؟ اس کا جواب ہے روشنی کی رفتار خلا کے اندر بہت ہی آہستہ ہونے کی وجہ سے- دراصل یہ گلیکسیز اتنا دور ہیں کہ ہمیں کسی چیز کو دیکھنے کے لئے اس سے نکلنے والی جس روشنی کی ضرورت ہوتی ہے وہ ان گلیکسیز سے آج ہماری آنکھوں تک پہنچ رہی ہے-


خلا-کائنات-سائنس-سپیڈ-آف-لائٹ-سائنٹسٹ-کہکشاں-آسمان-fastest-light-light-year-earth-Milky-Way-galaxy-400-billion-suns-stars-local-groups
شاید یہ ڈارک انرجی کا اثر ہے! جو کے کائنات کے فاصلوں کو پھیلانے کی ذمّہ دار ہے

فرض کریں، کہ ایک گلیکسی دس لاکھ لائٹ ایَر کی دوری پر موجود ہے اور اس کے بارڈر پر جانے سے پہلے اس کی روشنی آخری بار جب وہاں سے چلی گی تو زمین تک پہنچنے میں دس لاکھ سال لگیں گے- یعنی ہم اس کی دس لاکھ سال پرانی تصویر کو دیکھ رہے ہونگے- مگر وہ دس لاکھ سال پہلے ہی اس بارڈر کو کراس کر کے اس پار جا چکی ہوگی- لیکن اس کی روشنی ہم تک آج پہنچی- یعنی ہم انسان کائنات کے اندر ہر ستارے اور گلیکسی کو اصل ٹائم کے اندر نہیں بلکہ اس کے ماضی میں دیکھتے ہیں- یہ پورا آسمان دراصل پہلے ختم ہو گیا ہے- لیکن ان کی روشنی ہمیں آج مل رہی ہے-


سورج کی روشنی (Light of Sun)


خلا-کائنات-سائنس-سپیڈ-آف-لائٹ-سائنٹسٹ-کہکشاں-آسمان-fastest-light-light-year-earth-Milky-Way-galaxy-400-billion-suns-stars-local-groups
سورج کی روشنی زمین پر  آٹھ منٹ کے اندر پہنچتی ہے

بلکل ایسے ہی جیسے سورج کی روشنی زمین پر  آٹھ منٹ کے اندر پہنچتی ہے زمین سے بے پناہ فاصلے کی وجہ سے- اور اگر کسی طرح سے ہمارا یہ سورج غایب ہو گیا تو پورے آٹھ منٹ تک ہمیں اس کا احساس ہی نہیں ہوگا-  کیوں کے اس کی پرانی روشنی مسلسل آٹھ منٹ تک  زمین پر پہنچ رہی ہو گی- ہمیں نہیں پتا کہ اس بارڈر کے پار کی گلیکسیز دراصل دِکھتی کیسی ہیں کیوں کہ ان کی ماضی کی جو بھی لائٹ ہمارے ٹیلی سکوپ کے اندر آئے گی ہم بس اسی کو دیکھ سکتے ہیں- اسی لئے ہم ان کی کروڑوں یا اربوں سال پہلے کی تصویریں ہی دیکھ پائیں گے- کیونکہ اب وہ اس بارڈر سے دور ہیں لہٰزا ہمیشہ کے لئے ہماری نظروں سے دور ہو چکی ہیں ہر سال تقریبًا ساٹھ ہزار ستارے اس بارڈر سے پار جا رہے ہیں- اور جس وقت سے آپ یہ مضمون پڑھ رہے ہیں تب سے لے کر اب تک تقریبًا دو ملین ستارے اسے کراس بھی کر چکے ہیں-


کیا ہم باقی ٪5 کائنات تک مکمل طور پر پہنچ پائیں گے؟

?Will we be able to fully reach the remaining ٪ 5 universe


خلا-کائنات-سائنس-سپیڈ-آف-لائٹ-سائنٹسٹ-کہکشاں-آسمان-fastest-light-light-year-earth-Milky-Way-galaxy-400-billion-suns-stars-local-groups
کیا ہم باقی ٪5 کائنات تک مکمل طور پر پہنچ پائیں گے؟

سوال یہ ہے کہ اگر %95  کائنات ہم سے دور  جا چکی ہے تو باقی %5 بچی ہے کیا ہم مستقبل کے اندر اس تک مکمل طور پر پہنچ پائیں گے؟ جسے اوبزروایبل یو نورس کہتے ہیں- جواب ہے کہ نہیں  کیوں کے اٹھارہ ارب لائٹ ایر دور گلیکسیز جو کہ ہمیں نظر آ رہی ہیں وہ آہستہ آہستہ آگے تو بڑھ رہی ہیں- لیکن خلا کے اندر ہمیں ہمارے خد کے لوکل گروپ تک پہنچنے کے لئے بھی گیارہ ملین  لائٹ ایر کا وقت لگے گا- اگر ایک عام انسان کی ٹوٹل عمر ساٹھ سال مان لی جائے تو سوچیں کتنی نسلیں پیدا ہو کر بوڑھی ہو جائں گی صرف وہاں پر پہنچنے کے لئے اور واپسی کے لئے بھی اتنا ہی ٹائم چاہئے  اسی لئے اگر مستقبل کی ایڈوانس  ترین سائنس کے زرئیے جسم کو جما کر بھی اگر خلا کے اندر سفر کر پائے، تو یہ لوکل گروپ ہم انسانوں کی حد ہوگی- اور ظاہر ہے کہ لوکل گروپ بھی پھیل رہا ہے لیکن اتنا تیزی سے نہیں جتنا اس بارڈر کے پار موجود گلیکسیز اور تمام  ستارے-


مارس کلونائزیشن (Mars Colonization)


خلا-کائنات-سائنس-سپیڈ-آف-لائٹ-سائنٹسٹ-کہکشاں-آسمان-fastest-light-light-year-earth-Milky-Way-galaxy-400-billion-suns-stars-local-groups

مارس کلونائزیشن (Mars Colonization)


ہاں اگر خلا کی کسی جگہ کو کلونائز کر لیا جائے مسلاً مارس کے بعد کسی قریبی ستارے کے کسی پلینٹ پر پھر شاید ہم لوکل گروپ کی باقی گلیکسیز تک بھی سفر کر پائیں گے-جو کہ ہماری اوبزروایبل یو نورس کا اتنا کم حصہ ہے کے آپ زیرو کے بعد مسلسل دس زیرو اور لگا دیں کیوں کہ ڈارک انرجی ان گلیکسیز کو مزید ٹائم گزرنے کے ساتھ دور کر دے گی- اور جو گلیکسیز اس وقت قریب موجود ہیں وہ گریوٹی کی وجہ سے ایک دوسرے کے اندر زم ہو جائیں گی ہماری ملکی وے کے قریب موجود گلیکسی اِنڈرومیڈا کو قریب چار سالوں کے اندر مل کر ایک نئ انڈرومیڈا گلیکسی بنا دے گی- لیکن تب تک لوکل گروپ بھی ہم سے اتنا دور جا چکا ہو گا کہ اس کی کوئ بھی لائٹ ہم تک نہیں پہنچ پائے گی کیوں کہ وہ اس بارڈر کو کراس کر گیا ہوگا- جو بھی نسلیں اس ملکومیڈا گلیکسی پر پیدا ہوں گی- انہیں اس کائنات کے اندر صرف اپنی اس گلیکسی کے سوا صرف اندهیری اور تاریکی دکھے گی-


خلا-کائنات-سائنس-سپیڈ-آف-لائٹ-سائنٹسٹ-کہکشاں-آسمان-fastest-light-light-year-earth-Milky-Way-galaxy-400-billion-suns-stars-local-groups
کائنات کے اندر صرف اپنی اس گلیکسی کے سوا صرف اندهیری اور تاریکی دکھے گی

جہاں پر دور دور تک نا کوئ روشنی ہوگی اور نا ہی کسی چیز کا کوئ نشان باقی ہوگا انہیں کوئ بھی بگ بینگ یا کائنات کے شروعات کے سگنل نا ملیں گے- نا وہ کچھ ایسا جان پائیں گے جو کہ ہم آج کے انسان جانتے ہیں اسی لئے وہ سوچیں گے کہ کل کا ئنات بس یہی ہے جو کے بنی تھی-


ظاہر ہے کہ یہ اندازے سائنس کے اعدادوشمار پر مبنی ہے کیونکہ حالات بتاتے ہیں کہ آنے والی کچھ سدیوں کے اندر ہی ہو سکتا ہے کہ قیامت آ جائے  سو اگر ہمارے پاس کچھ سدیوں کا ٹائم ہے تو سوچیں ہم آج تک اپنے سولر سسٹم سے باہر نہیں نکل پائے تو لوکل گروپ تو بہت دور کی بات ہے۔